ڈپریشن اور غم کا علاج
ڈپریشن اور غم کا علاج اسباب امراض میں سے ایک سبب غم اور ڈپریشن ہے ۔ غم۔مسلسل پریشانی(کسی بری خبر کا ذہن میں ٹھہرجانا اور ذہن کا اس کے بارے میں مسلسل سوچتے جانا)۔ذہنی دباؤ اور تناؤ۔ناکام محبت سے پیدا شدہ غم کہ کسی پیارے کی پیاری یادیں جو دل سے نہ نکل سکیں۔ بزنس میں بہت بڑا نقصان ہونے کے بعد کا پریشانی۔کسی پیارے کا آپ کو دھوکہ دینا جو آپ بھول نہ سکیں۔کسی کی موت کا غم، خصوصا والدین، اولاد، معشوقہ، شوہر بلکہ ہر وہ جس کے ساتھ آپ کا دلی لگاؤ زیادہ تھا۔ کسی بڑے گول یا مقصد کو حاصل نہ کر سکنے کا غم۔کسی موقعہ پر کسی بہت بڑی بے عزتی کا غم۔کاروباری اور معاشی اعتبار سے سیٹل نہ ہوپانے کی پریشانی وغم۔ گھریلو لڑائی جھگڑوں کی پریشانیاں کے بعد ہونے والا غم۔ اپنی ذمہ داری کو پورا نہ کر سکنے کی پریشانی۔ امتحان میں ناکامی ہوجانے کا غم۔کلاس میں بے عزتی ہوجانے کا غم ۔امتحانات کے دنوں میں درد سر۔ان کی وجہ سے جو غم پریشانی اور اس وجہ سے پیدا ہونے والی تمام تر امراض وتکلیفات کی دواء نیٹرم میور ہے۔ دماغ میں غم اور پریشانی موجود ہونے یا آپ کے ڈپریشن بیماری کے مریض ہونے...